مدرسے کا قاری جلاد بن گیا

حیدرآباد میں واقع سرہندی مسجد میں قاری کا بچوں پر پائپ سے تشدد، ویڈیو منظر عام پر آںے کے بعد حافظ غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 14:18

مدرسے کا قاری جلاد بن گیا
حیدرآباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2018ء) حیدرآباد میں واقع سرہندی مسجد کا قاری جلاد بن گیا۔حافظ غلام حسین نے چھٹی کرنے پر بچوں پر پائپ سے تشدد کر ڈالا۔ بچوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ایس پی کے نوٹس لینے کے بعد حافظ غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرہندی مسجد کے قاری کی بچوں پر پائپ سے تشدد کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بچوں پر چھٹی کرنے کی وجہ سے تشدد کررہے ہیں۔

مسجد میں موجود ایک نمازی نے قاری حافظ غلام حسین کی ویڈیو بنا لی اس دوران نمازی نے قاری کو روکنے کی بھی کوشش کی تاہم قاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے بچے نہیں ہیں اس لیے اپنا کام کرو۔نمازی نے بچوں کو مارنے سے روکنا بھی چاہا تاہم جلاد قاری نے نمازی کو بھی کھری کھری سنا دیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کے ساتھ ساتھ قاری کو سخت سزا دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ویڈیو میں تشدد کرنے والے قاری غلام حسین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔جلاد قاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسجد سے فرار ہو گیا تھا تا ہم ایس پی کی ہدایت پر حافظ غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے سکولوں اور مدرسوں میں بچوں پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔جب کہ دوسری طرف مفتی زبیر نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ مسجد انتظامیہ کو مذکورہ قاری کے خلاف کاروائی کرنی چاہئیے۔اسلام میں بچوں پر تشدد کا کوئی تصور نہیں ہے۔بچوں کو دین کی تعلیم پیار سے دینی چاہئیے۔دین کی تعلیم کے لیے بچوں پر تشدد خلاف عقیدت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات چند مساجد میں پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں