کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت میں بھی بردادشت نہیں کی جائے گی حیسکو چیف ایگزیکٹو

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے کہا ہے کہ خراب کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت میں بھی بردادشت نہیں کی جائے گی بجلی چوری میں ملوث افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں حیسکو چیف کی ہدایات پر سزا و جزا کے عمل کے تحت خراب کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر آپریشن سب ڈویژن پتھورو کے SDO رحیم داد پتافی کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے،انہیں چیف انجینئرپلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے مزیدبرآں حیسکو چیف نے بہترین کارکردگی پر آپریشن سرکل لاڑ کے سپرنٹینڈنگ انجینئر محمد مٹھل شیخ ،SDO گلشن شہباز سب ڈویژن ریاض ارباب اور SDOگولاڑچی فضل الرحما ن کو شاباشی دی گئی ، اور دیگر افسران کو بھی آپریشن سرکل لاڑ کی طرح کی کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی گئی ہے حیسکو ایک کمرشل ایک کمرشل ادارہ ہے کسی بھی صورت میں خراب کارکردگی براداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں