بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائی.حیسکو چیف ایگزیکٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے 4 آپریشن سرکلزحیدرآباد ، لاڑ ، میرپورخاص اور نوابشاہ کے افسران سے ماہا نہ کارکردگی کے باری میں تفصیلی میٹنگ کی اجلاس میںتمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹینڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈی سی ایمز اور روینیو افسران نے بریفنگ دی حیسکو چیف نے تمام افسران کو ہدایات دیں کے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اس حوالہ سے پہلے ہی خصوصی ٹاسک فورس حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں کاروائیاں کر رہی ہیں انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چور ہمارا دشمن ہے اس کے ساتھ ہماری جنگ ہے ،جہاں پر بھی غیر قانونی کنکشن نظر آئے منقطع کرکے مروجہ قانون کے تحت جرمانہ اور FIR درج کرائی جائیں نادہندگان سے 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں اور صارفین سے واجبات کی بر وقت ادائیگی کیلئے درست ریڈنگ کے ساتھ بجلی کا بل بھیجا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ جزا اور سزا کے عمل کے تحت کسی بھی سب ڈویژن کے علاقے میں غیر قانونی /کنڈہ نظر آیا تو اس افسر /ملازم کے خلاف سخت محکماجاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی کی جائے کی جس میں میجر اور مائنر سزا دی جاسکتے ہیں میٹنگ میں بہترین کارکردگی پر آپریشن ڈویژن سانگھڑ کی سب ڈویژن شہداد پور II- کے SDO امجد محمود آرائیں کو 108 واجبات کی وصولی کرنے اور بجلی چوری کی روک تھام میں بہترین کام کرنے پر شادباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا میٹنگ میں حیسکو چیف کے علاوہ جنرل مینجر ٹیکنیکل عبدالستار میمن ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل محمود علی قائمخانی، سپرنٹینڈنگ انجنیئرحیدرآبادمحمد اکبر درانی، سپرنٹینڈنگ انجنیئرلاڑ محمد مٹھل شیخ،سپرنٹینڈنگ انجنیئرمیرپورخاص خوب چند اور سپرنٹینڈنگ انجینئر نوابشاہ ملک امتیاز الحق، تمام آپریشن ڈویژنز کے ایکسی این ، ڈی سی ایم، تمام سب ڈویژنزکے ایس ڈی اوزروینیو افسران و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں