کراچی سے لیکر خیبر تک بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں گے،گورنر سندھ
پیر 17 دسمبر 2018 18:15
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واؤڈا ، پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم پی اے حلیم عادل شیخ ، ایم کیو ایم کے ایم پی اے ندیم صدیقی ، سابق ایم پی اے مبین شیخ ، جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی ، عارف بلڈر کے مالک عارف میمن ، سائیٹ ایسوسی ایشن کے مظہر الحق ، پی ٹی آئی کے رہنما محفوظ الرحمن عرسانی ، جمشید علی شیخ اور دیگر معززین بھی موجو د تھے۔
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے بسم اللہ سٹی میں فیلٹس کا افتتا ح بھی کیا اور مقامی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی فلاحی مملکت میں یہ تصور نہیں ہو سکتا کہ اس کی عوام سرد و گرمی میں فٹ پاتھ پر رات گزاریں گے اور بھوکے سوئیں گے ایسی مملکتیں خود اپنی رعایا کے لیے فلاحی منصوبہ بناتی ہیں برطانیہ اور امریکہ میں کسی کو فٹ پاتھ پر سوتا نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے عزم کیا کہ وہ اسے ایک فلاحی مملکت بنائیں گے اسی لیے انہوں نے غریب و کم آمدنی والوں کے لیی50لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پناہ گاہوں کے قیام کا آغاز کردیا ہے چند میں کراچی میں بھی شیلٹر ہومز بنادیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ایک قابلِ اعتما د فلاحی ادارہ ہے اس طرح کے اور بھی ادارے ملک میں کام کررہے ہیں ہم ان کی دل سے قدر کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جب حکومتیں ناکام ہو جاتی ہیں تو سیلانی جیسے ادارے وجود میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیلانی کی شراکت داری سے کراچی میں 5ہزار فیلٹس تعمیر کریں گے وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ کوئی بے سہارا سڑک کنارے یا فٹ پاتھ پر نہ سوئے وہ مجھے معلوم کررہے ہیں کہ شدید سردی پڑ رہی ہے تم نے کراچی میں اب تک شیلٹر ہومز کیوں نہیں بنائے انہوں نے کہاکہ بس سمجھ لیں چند دن میں یہ شیلٹر ہومز قائم ہو جائیں گے اور کوئی انسان سرد موسم میں بے سہارا ہو تے ہیں کھلے آسمان تلے سوئے گا نہ بھوکا رہ سکے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشیر فاروقی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے 50لاکھ مکانات بنانے کا جو اعلان کیا ہے و ہ پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے سیلانی ویلفیئر کو نام کی ضرورت نہیں ہے یہ وزیر اعظم عمران خان کے نام کرتے ہیں اور ملک بھر میں سستے مکانات بنانے میں ہم ان سے غیر مشروط تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بڑا ہے جہاں 63شعبہ جات کام کررہے ہیں 35ممالک میں فلاحی کام کیا جارہا ہے اور یومیہ ایک کروڑ روپے سے زائد غریب و مستحق افراد پر خرچ کیا جاتا ہے یہ سب اہلِ خیر کے تعاون سے ہو رہا ہے جس کا مقصد صرف آخرت کی کامیابی ہے ہم ایدھی ، چھیپا ، انصار برنی اور دیگر فلاحی اداروں سے بھی تعاون لیتے ہیں کیونکہ مقصد ایک ہے دکھی انسانوں کی خدمت کرنا ہے ہم بے روز گاروں کو بھی بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٓ حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے
سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2020 ء کا زبانی امتحان ریجنل آفس کراچی میں شروع
صوبائی وزیر جام خان شورو کی زیر صدارت اکرم واہ کی بحالی کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے ، اسکے ڈیزائن کا جائزہ ..
سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2020 کے زبانی امتحان کا آغاز کر دیا
جامعہ سندھ ، بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی حیدر آباد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن ..
کوئی بھی حکومت بزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتی، چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان
وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک گروپ کے صدور سے الگ الگ ملاقات
ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کا سول ہسپتال کا دورہ ،سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے کے زخمیوں ..
جامشوروکے قریب انڈس ہائی وے پرحادثہ، 6 افراد جا ں بحق، 30 سے زائد زخمی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر اظہار افسوس
حیدرآباد پولیس اورراہزن گینگ کا مقابلہ، 1 ملزم گرفتار
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم