حیدرآباد،ایدھی فائونڈیشن کی مردہ خانے اورکمپیوٹراراضی کیلئے مختص جگہ قابضین سے واہ گزارنہ کرائی جا سکی

منگل 15 جنوری 2019 21:25

حیدرآباد،ایدھی فائونڈیشن کی مردہ خانے اورکمپیوٹراراضی کیلئے مختص جگہ قابضین سے واہ گزارنہ کرائی جا سکی
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ) ایدھی فائونڈیشن کی مردہ خانے اورکمپیوٹراراضی کیلئے مختص اراضی قابضین سے واہ گزارکرانے کیلئے انسدادتجاوزات آپریشن سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا،پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی نے موقع پر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے کاروائی رکوادی،سندھ ہائی کورٹ نے ایدھی فائونڈ یشن کی اراضی واہ گزار کرانے کے احکامات دئیے تھے ،بلدیہ لینڈڈپارٹمنٹ نے ایک ہفتہ قبل پیمائش کرکے غیرقانونی تجاوزات پر نشانات لگاکر ضلعی انتظامیہ کو آپریشن کیلئے گرین سگنل دیاتھاتاہم موجودہ ضلعی انتظامیہ ومیونسپل کارپوریشن سپریم کورٹ،ہائی کورٹ وماتحت عدالتوں کے کسی فیصلے پرعملدرآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لطیف آباد یونٹ نمبر7آٹوبھان روڈ مکرانی محلے میں ایدھی فائونڈیشن ،اپنا گھر ،مردہ خانے، اورمستحق اورغریب بچوں کے لئے کمپیوٹراکیڈمی کیلئے مختص اراضی پر قابضین سے واہ گزارنے کرانے کیلئے منگل کے روز بڑاانسدادتجاوزات آپریشن کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھاجس کے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے میونسپل کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی ،ایکسین حیسکولطیف آباد،ایگزیکٹیوانجینئرسوئی سدرن گیس کمپنی ودیگر متعلقہ اداروں کو تحریری بتایا تھاکہ 15جنوری بروز منگل کو صبح 11 بجے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے کاروائی کی جائیگی منگل کے روز مقررہ آپریشن کیلئے ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ نے ،ایدھی فائونڈیشن اپنا گھر، کے انچارج معراج احمد کو بتایا کہ ان کے پاس مشنری نہیں ہے اگر آپ کو اپنی اراضی واہ گزار کرانے کیلئے کاروائی کرانی ہے تو مشنری کا بندوبست کرلیں جس کے بعد ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے بھاری کرائے پر مشنری منگوائی گئی بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد عبدالقادرشر کے ہمراہ کاروائی کیلئے پہنچاتو علاقہ مکینوں اورقابضین کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اورانتظامیہ کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے میں لگ گئی اسی دوران پی پی پی کے رکن صوبائی سمبلی عبدالجبارخان بعض علاقائی رہنمائوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ان کی ڈپٹی کمشنرسید اعجاز علی شاہ سے بات ہوگئی ہے فی الحال کوئی عمل میں نہیں لائی جائے اورتمام افسران اورپولیس کو وہاں سے جانے کو کہا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادکی سرکردگی میں تمام عملہ وہاں سے چلاگیااس موقع پر ایدھی فائونڈیشن اپنا گھر کے انچارج معراج احمد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کاعملہ ہماری اراضی واہ گزار کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے اورمختلف حربے استعمال کرتے ہوئے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے یہ توہین عدالت ہے یہاں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے اور رفاعی و فلاحی زمین کو قبضہ خوروں سے خالی نہیں کرایا جارہا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ سے فوری مداخلت کرکے ایدھی کے فلاحی اداروں کی زمین واہ گزار کرانے کی اپیل کی ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں