گدھے کے گوشت کے بعد شہریوں کو کُتے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

معروف حلیم فروش کو کُتے کے گوشت کی حلیم بنا کر شہریوں کو کھلانے پر گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 جنوری 2019 16:41

گدھے کے گوشت کے بعد شہریوں کو کُتے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2019ء) : کچھ عرصہ قبل لاہور کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر ایکشن لیا اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔ تاہم اب حیدرآباد میں شہریوں کو کُتے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر حیدرآباد شہر کے ایک پیج نے یہ خبر شئیر کی کہ راوی حلیم کے مالکان کی جانب سے بریانی اور حلیم میں کتوں کے گوشت کا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راوی حلیم اور بریانی سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ حیدر آباد کی مشہور دکان راوی حلیم کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق راوی حلیم کی بریانی اور حلیم کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ حیدرآباد میں رہنے والا کوئی فرد ایسا نہیں ہو گا جس نے اپنی زندگی میں کبھی اس دکان کی حلیم یا بریانی نہ کھائي ہو۔ تاہم یہ راوی حلیم سے متعلق اس قدر غلیظ انکشاف ہونے کے بعد شہریوں نے بھی کافی تشویش کا اظہار کیا ہے اور مالکان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں