صحت مند معاشرے کیلئے شجر کاری بہت ضروری ہے، ظفر احمد صدیقی

پیر 21 جنوری 2019 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) صحت مند معاشرے کیلئے شجر کاری بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے یوسی 82کے حق پرست چیرمین عبدالقدیر واراکین کی جانب سے یوسی82 میں شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی جاوید خان ،نعیم زئی اور کوہسار ٹائون کے انچارج واراکین اور علاقے کے معززین نے شرکت کی، انہوں نے مزید کہاکہ صحت مند ماحول کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ آج کل مشینی دور ہے اور جہاں ہرکام مشینوں سے ہوتا ہے وہاں کیمیکل دھواں ہوتا ہے جو ہماری صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس سے بچائوہمیں اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا چاہیے، انہوں نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز ایک احسن اقدام ہے اور اس اقدام پر یوسی کے تمام ذمہ داران اور بلدیاتی نمائندے قابل تعریف ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں