ضیاء الدین بورڈ بنانے سے قبل تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،ر انیس قائم خانی کا سندھ حکومت سے مطالبہ

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

G حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ضیاء الدین بورڈ بنانے سے قبل تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے سندھ میں تعلیمی صورتحال پہلے ہی مخدوش ہے اس پر یہ فیصلہ تعلیم کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کردے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈحیدرآباد میں گذشتہ کئی دن سے احتجاجی ملازمین کے دھرنے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہ غریبوں سے روزگار پہلے ہی چھینا جارہا ہے ان کیلئے روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں اور سندھ میں لاکھوں بچے اسکول نہیں جارہے ہیں حکومت آج تک ان کیلئے کوئی واضع پالیسی تشکیل نہیں دے سکی سندھ میں سرکاری محکموں میں کرپشن کا راج ہے اور ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں اب حکومت تعلیمی بورڈ جیسے ادارے بھی تباہ کرنے کے درپے ہیں پاک سرزمین پارٹی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی بھرپورحمایت کرتی ہے اور ان کے حقوق کی آواز ہر سطح پر اُٹھائیں گے احتجاجی کیمپ دھرنے کے دوران ندیم قاضی صدر پی ایس پی حیدرآباد ڈویژن ، صلاح الدین سومرو ، ڈپٹی کنٹرولر انوار زئی کنٹرولر اعجاز کا کا چیئرمین یونین بورڈ شاہنواز بھٹی ، سیکریٹری یونین پروفیسر ساجد اقبال صدر پروفیسر ایسوسی ایشن حیدرآباد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سننے اور ان کی آواز اُٹھانے کی یقین دہائی کرائی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں