&حیدرآباد،تنظیم شہر ی کے تحت جا ننے کے حق کے ذریعے پبلک سر وس کے حو الے سے ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2019 20:00

؛ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) تنظیم شہر ی کے تحت جا ننے کے حق کے ذریعے پبلک سر وس کے حو الے سے ورکشاپ کا مقامی ہو ٹل میں انعقاد کیا گیا جس میں عوامی و بلد یاتی نمائندوں،سما جی رہنما ئو ں ،سول سو سا ئٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی مہما ن خصو صی حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الد ین نے ورکشاپ کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ہما رے حکمر انو ں نے گذ شتہ 70سالوں میں عوام کو جا ننے کے حق سے وابستہ طو ر پر محر وم رکھا کو ئی ایسا قانون نہیں بنا یا گیا جس میں عام شہر ی کو حکومت کے کا مو ں کے بارے میں کسی قسم کی معلو ما ت ہو ں ،انہو ںنے کہا کہ ہما رے یہاں شعور کی کمی ہے ووٹر ز جا نتے ہیں کہ ان کا حا کم اور نما ئندہ کر پٹ ہے جو ووٹ لینے کے بعد 5سال تک ان کے پا س نہیں آئے گا ہمیں نعر وں کی سیا ست سے با ہر نکلنا ہو گا جا ننے کے حق کے قانون کی کمی بڑ ے عر صہ سے محسوس کی جا رہی تھی سیا سی اور غیر سیا سی حکمر ان قوم کو نا خواندہ رکھنا چا ہتے ہیں ما ضی میں بیورو کر یسی نے اس طر ح کے قوانین کو بننے ہی نہیں دیا ہمیں آئین اور قانون کے با رے میں علم ہو نا چاہیے جن کے ہا تھوں میں وسائل ہیں ان کے با رے میں بھی میڈ یا عوام کو آگا ہی فراہم کر ے جن کے پا س وسائل ہیں سوالا ت بھی ان سے پو چھیں جا ئیں ورکشاپ سے ٹر نیر فاروق احمد صدیقی ،ڈائر یکٹر لوکل گو رنمنٹ کر اچی ڈویثر ن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئین پاکستان کی شق نمبر 19-Aکے تحت ہر شہر ی کو معلو ما ت کا حق حا صل ہے جس کا مقصدایک عام شہر ی کو با اختیار بنا نا ہے اس عمل سے کرپشن میںنمایاں کمی آئے گی اس وقت عام شہری مسائل میں الجھا ہو ا ہے جا ننے کا حق قانون آنے سے ہر ادارہ غلط کا م کر نے اور غلط اطلاع فراہم کر نے سے با ز رہے گا کو ئی ادارہ جا ن بو جھ کر معلو ما ت نہیں دیتا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سز ا اور جر ما نہ کا سامنا ہو گا ابھی سندھ انفارمیشن کمیشن ادارہ بننا ہے ورکشاپ سے جنید ڈاہر ی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سرور او ر ریحا ن بھی موجود تھے ورکشاپ کے اختتام پر مہما ن خصو صی صلا ح الد ین نے شرکا ء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیئے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں