الله تعالیٰ ایک موقع دے کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کو حل کریں، سید مصطفی کمال

تاجر برادری خوشحال ہو گی تو ملک میں معا شی استحکام آئے گا ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں حکومت تاجروں کو زیا دہ سے زیا دہ سہولتیں دے رہی ہیں

بدھ 27 مارچ 2019 00:05

الله تعالیٰ ایک موقع دے کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کو حل کریں، سید مصطفی کمال
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الله تعالیٰ ایک موقع دے کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کو حل کریں، تاجر برادری خوشحال ہو گی تو ملک میں معا شی استحکام آئے گا ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں حکومت تاجروں کو زیا دہ سے زیا دہ سہولتیں دے رہی ہیں ، ہما را معا شرہ عجیب ہے کہ ٹیکس دہندگان سے پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔

وہ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت میں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انیس قائم خانی، شبیر احمد قائم خانی اور اشفاق منگی بھی موجود تھے۔مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت کا کا م تاجروں و صنعتکا روں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتیں فراہم کرنا ہے ، بجلی اور گیس کی فراہمی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہو اور ایکسپو رٹر انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو فروخت کر کے ملک کے لئے زر مبادلہ حاص کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد کے جلسے میں با آواز بلند مسائل کو اٹھایاہے کہ حیدرآباد جو کہ ایک مسائل گاہ بن چکا ہے اس کے مسائل کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیمبر کے صدر محمد سلیم شیخ نے سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی اور دیگر کی چیمبر آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ تمام پارٹیاں مل کر حیدرآباد کے مسائل کو حل کریں ، عام طو رپر دیکھنے میں آیا ہے کہ کامیابی کے بعد حیدرآباد کے مسائل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ایسا نہیں ہو نا چاہئے، اس موقع پر سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق نائب صدر ضیا ء الدین، یوسف میمن ، رحمت الله ساند ، عبد الستار خان ، محمد طار ق شیخ ، عبد الحمید قریشی ، اعظم چوہان ، محمد حسین غو ری ، خالد عمر ملک ، سید مظفر علی شاہ ، ضیا ء مسرور جعفری ، محمد اقبال شیخ ، قسیم قریشی ، الطاف قریشی ، ذو الفقار علی چوہان ، سید یاور علی شاہ ، شہاب الدین انصا ری ، صلاح الدین خان غو ری ، نوید درانی ، محمد اسلم نربان ، انور کندن ، محمد سلیم شیخ ، حاجی رفیق قریشی ، محمد ارشد و دیگر موجود تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں