امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ممبرقومی اسمبلی محمدحسین محنتی کا ایم کیوایم کے زونل آفس حیدرآبادکادورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ممبرقومی اسمبلی محمدحسین محنتی نے ایم کیوایم کے زونل آفس حیدرآبادکادورہ کیا،ایم این اے انجینئر صابرحسین قائم خانی دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی زونل آفس پہنچنے پر صابرحسین قائم خانی اور دیگر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے امیرجماعت اسلامی محمدحسین محنتی ،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہرمجید،صوبائی سیکریٹر ی اطلاعات مجاہدچنا،سلیم خان،حافظ قریشی ودیگرکااستقبال کیامحمدحسین محنتی اس موقع پر کہاکہ دین اسلام دنیاکوامن ومحبت کاپیغام دیتاہے اپنے پرائے ہرایک کی ضرورت دین ہے دین ہی دنیاوآخرت کی کامیاب کی ضمانت دیتاہے سیاسی ونظریاتی اختلافات سے کہیںزیادہ ہماری بنیادیں مضبوط ہیں اور یہی بنیادہمیں رنگ ،نسل ،زبان سے بالاتر کردیتاہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں