ایڈیشنل آئی جی سندھ کی ایس ایس پیز کوشب برات اور ایسٹر پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے اورسماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2019 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر غلام سرور جمالی نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شب برات اور ایسٹر کے حوالہ سے اپنے اپنے ضلع میں حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہو ئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے 21اور 22اپریل کی درمیانی شب سخت حفاظتی انتظام کرتے ہو ئے شب برات پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والوں کو سہولیات دینے کے لیے 78قبرستانوں پراور ضلع کی40گرجا گھروں پر ایسٹر کے موقع پر حفاظتی انتظام کے لیے فورس تعینات کی ہے ضلع میں 2000سے زائد پولیس اہلکار اور کمانڈوز لگائے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں