گورنر سندھ عمران اسماعیل حضرت لال شہباز قلندر کی مزار پر چادر چڑہا کر عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کریں گے

منگل 23 اپریل 2019 23:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ضلعی انتطامیہ جامشورو کی طرف سے جاری کردہ شیدول کے مطابق عرس مبارک کے پہلے دن صبح کو 8 بجے گورنر سندھ عمران اسماعیل حضرت لال شہباز قلندر کی مزار پر چادر چڑہا کر عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ شام کو 4 بجے ملاکھڑہ گرائونڈ میں صوبائی وزیر اوقاف ، زکوات و عشر فراز ڈیرو ملاکھڑے کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اعزازی مہمان ہونگے۔

شام 7 بجے شہباز آڈیٹوریم میں سندھ کے روایتی سگھڑوں کی کچہری منعقد ہوگی جس کے مہمان خاص چیئرمین میونسپل کمیٹی سہون سید آصف علی شاہ ہونگے جبکہ سید قادر بخش شاہ عرف حاجن شاہ اعزازی مہمان ہونگے عرس مبارک کے دوسرے دن شام کو 4 بجے ملاکھڑا گرائونڈ میں سندھ کے نامور پہلوان ملھ کے مقابلوں میں زور آزمائی کریں گیں، اس موقع پر ممبر سندھ اسمبلی گیانو مل مہمان خاص ہونگے رات کو7 بجے شہباز آڈیٹورم میں محکمہ ثقافت کی طرف سے ’’ادبی کانفرنس و مشاعرہ‘‘ منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خاص صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات اور تعلیم سید سردار علی شاہ ہونگے جبکہ صوبائی سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور احمد کناسرو، ڈائریکٹر کلچراعجاز شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر محمد سلیم سولنگی سمیت محکمہ ثقافت کے دیگر عملدار بھی موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

عرس مبارک کے تیسرے اور آخری روز اختتامی تقریب میں 4 بجے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ درگاہ پر حاضری دے کر پھولوں کو چادر چڑہائینگے۔ شام 5 بجے ملاکھڑہ کی اختتامی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر مہمان خاص ہونگے جبکہ ڈسٹرکٹ کائونسل جامشورو کے چیئرمین ملک شاہنواز اعزازی مہمان ہونگے رات کو 8 بجے شہباز آڈیٹوریم میں ’’لوک رقص میلہ‘‘ منعقد کیا جائے گا جس کے خاص مہمان ممبر قومی اسمبلی سردار سکندر علی راہپوٹہ ہونگے، اس کے علاوہ ممبر سندھ اسمبلی حنا دستگیر اعزازی مہمان ہونگی رات کو 11 بجے تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ مہمان خاص ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی اعزازی مہمان ہونگے اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم، سیکریٹری شہباز میلا کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر سہون نور محمد کھیڑو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہونگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں