چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق نے قلندر لعل شہباز ؒ کے عرس کے حوالے سے کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 26 اپریل 2019 00:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور وفاقی سیکریٹری انرجی ڈویژن عرفان علی کی جانب سے حضرت لعل قلندر شہباز ؒکے 767 ویںعرس کے موقع پر بجلی کے فول پروف اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جس پرچیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی قلندر لعل شہباز ؒ کے عرس کے حوالے سے کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ، اور ہنگامی طور پر آپریشن سب ڈویژن سہون کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں، اور کہا ہے کہ سہون شہر کے تمام 11 کے وی فیڈروں کو بلا تعطل فراہمی کی جائے ، اس کے علاوہ کسی بھی ممکنکہ فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے GSO، GSC اور ٹیکنکل کی ٹیمیں سامان کے ساتھ موجود رہیں گی ،انہوں نے کہا کہ بجلی مسلسل فراہمی کیلئے مقامی فوکل پرسن حیسکو عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سہون کا یہ بڑا ایونٹ بہتر ہوسکے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حیسکو انتظامیہ نے عرس کو بہتر کرنے کیلئے 21 مزید ٹرانسفامر دیئے ہیں اور اس کے علاوہ موبائل ٹرانسفارمر ٹرالیاں بھی موجود ہیں اس کے علاوہ 100 افراد پر مشتمل خصوصی ٹیکنکل عملے کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فنی خرابی کو فوری طور پر دور کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 21 مارچ سے سہون شریف کے 4 ، 11 کے وی فیڈروں پر لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے حیسکو چیف نے کہا کہ سہون میں طوفان اور تیز ہوائیں اور برسات کے باوجودبجلی کی فراہمی مسلسل جاری ہے حیسکو چیف کے ہمراہ سپرنٹینڈنگ انجنیئر لاڑ ریاض احمد پٹھان بھی موجود تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں