لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے

جمعہ 26 اپریل 2019 00:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے آج تیسرے اور آخری روز اختتامی تقریب میں4 بجے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ درگاہ پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے شام 5 بجے ملاکھڑاکی اختتامی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر مہمان خاص ہونگے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کے چیئرمین ملک شاہنواز اعزازی مہمان ہونگے رات کو 8 بجے شہباز آڈیٹوریم میں ’’لوک رس میلا‘‘ منعقد کیا جائے گا جس کے خاص مہمان ممبر قومی اسمبلی سردار سکندر علی راہپوٹہ ہونگے اس کے علاوہ ممبر سندھ اسمبلی حنا دستگیر اعزازی مہمان ہونگی رات کو 11 بجے تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ مہمان خاص اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی اعزازی مہمان ہونگے اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم، سیکریٹری شہباز میلا کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر سہون نور محمد کھیڑو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہونگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں