تحریک انصاف کے یوم ِ تاسیس کے موقع پر آج باغِ مصطفی گراؤنڈ حیدرآباد میں جلسہ منعقدہو گا

جمعہ 26 اپریل 2019 00:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی23ویں یوم ِ تاسیس کے موقع پر آج26اپریل جمعتہ المبارک شام5بجے باغِ مصطفی گراؤنڈ میں جلسہ منعقدہو گا جس سے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کے علاوہ صوبائی قائم مقام صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ڈویژنل صدر خاوند بخش جیحیجو ، حیدرآباد کے صدر جمشید علی شیخ اور دیگر خطاب کریں گے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور پی ٹی آئی کے نوجوان موٹرسائیکلوں میں ریلیاں نکال کر عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ضلع بھر میں دعوتی بینرز ، ہورڈنگز ، پوسٹر اور پارٹی پرچم لہرائے گئے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما اظہر محمد شیخ کے مطابق جلسہ میں ہزاروںافراد کی شرکت متوقع ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں