قرآن پاک وہ واحد نظام ہے جس پر چل کر ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی مل سکتی ہے، معروف عالم و محقق پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری

جمعہ 17 مئی 2019 18:45

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) معروف عالم و محقق پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری نے کہا ہے کہ قرآن و واحد نظام ہے جس پر چل کر ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی مل سکتی ہے۔ دنیا نے بار ی باری مختلف نظاموں اور نظریات کو اپنا کر دیکھ لیا ہے اب اسلام کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پھلیلی پریٹ آباد زون کے تحت اجتماع افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دین اسلام وہ نظام ہے جو گرے پڑے ہوئوں کو اٹھاتا ہے اور عزت داروں کو مزید عزت و احترام دیتا ہے۔ جب اسلام یہ عزت نو مسلموں کو دیتا ہے مسلمانوں کو بھی نجات کا راستی دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان و عظیم مہینہ ہے جس میں ہم اپنے لیے رحمت ، مغفرت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مہینے میں نیکیاں کرنا عام مہینوں سے زیادہ آسان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں