تہواروں کے موقع پر اپنے شہداء کے لواحقین و بیواؤں اور یتامیٰ کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

جمعہ 17 مئی 2019 19:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان میر ذوالفقار علی تالپر نے کہا ہے کہ تہواروں کے موقع پر اپنے شہداء کے لواحقین و بیواؤں اور یتامیٰ کو یاد رکھنا ہمارا فرض و ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

. وہ آئی جی سندھ کی ہدایت پرپولیس کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بیواؤں اور لواحقین میں امدادی چیکس کی تقسیم اور رمضان و عید کے تحائف تقسیم کررہے تھے۔. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں بے سہارا ، ضرورت مندوں اور کمزور لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔. سندھ پولیس اپنے شہداء اور فوت کرجانے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو نہیں بھول سکتی وہ ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے فرض نبھاتے ہو ئے قربانی دی -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں