ڈالر کی اونچی اڑان جاری انٹر بینک میں 151.92 اوپن مارکیٹ میں 154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،

چار دن میں قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ

منگل 21 مئی 2019 22:20

ڈالر کی اونچی اڑان جاری انٹر بینک میں 151.92 اوپن مارکیٹ میں 154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈالر کی اونچی اڑان جاری انٹر بینک میں 151.92 اوپن مارکیٹ میں 154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا چار دن میں قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوچکا ہے سونا بھی 600 روپے اضافے کے ساتھ 72100 روپے فی تولہ ہ وگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت مین اصافہ ہوا ہے انٹر بینک میں ڈالر 1.50 روپے اآضافے کے بعد 151.92 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے گزشتہ چار دن میں ڈالر کی قیمت 10.52 روپے بڑھی ہے اور غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 72100 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں