شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا اے سی ٹو بلڈنگ میں واقع مختلف آفیسز کا دورہ

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اے سی ٹو بلڈنگ میں واقع مختلف آفیسز کا دورہ کیا اور وہاں چلتے ہوئے کام کاج کا جائزہ لیا اس موقع پر مختلف افسران و عملے سے کام کے حوالے سے معلومات لی جس پر انہوں نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا شیخ الجامعہ نے ناظم امتحانات سالانہ غلام مرتضیٰ سیال کے ہمراہ امتحانی شعبے کے مختلف سیکشنز انکوائری آفس، سیکریسی آفس، مارک شیٹ سیکشن و دیگر آفیسز کا دورہ کیا اور وہاں چلتے ہوئے کام کا معائنہ کیا بعد ازاں ڈاکٹر برفت نے گریجوئیٹ اسٹڈیز کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں پر پرانے رکارڈ کا جائزہ لیا اور انہیں الماریوں میں محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کیںڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی تنیو نے شیخ الجامعہ کو اپنی ڈائریکٹوریٹ میں جاری کام، مقرر اسٹاف اور ایم فل و پی ایچ ڈی کی داخلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت نے پبلک رلیشنز سیکشن کا بھی دورہ کیا، پی آر او نادر علی مغیری نے شیخ الجامعہ کو پی آر سیکشن کے کام کاج اور فنکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر شیخ الجامعہ نے پی آر سیکشن کا مرمتی کام، رنگ و روغن و دیگر مطلوبہ سامان کی فراہمی اور اس کی مکمل مرمت کراکے جدید بنانے کا اعلان بھی کیا شیخ الجامعہ کے ہمراہ رجسٹرار غلام محمد بھٹو، ناظم امتحانات سالانہ غلام مرتضیٰ سیال، چیئرمین کالونی عمران ہالیپوٹو، ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹڈیز سرفراز علی تنیو، ایڈوائیزر ڈاکٹر امیر علی ابڑو و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں