حیدرآباد میں سیشن کورٹ فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد میں سے ایک شخص گرفتار ، ایس ایچ او کینٹ کو معطل کردیا گیا

ہفتہ 15 جون 2019 10:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) حیدرآباد میں سیشن کورٹ فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد میں سے ایک شخص گرفتار ، ایس ایچ او کینٹ کو معطل کردیا گیا ، مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے،ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے جمعہ کی صبح سیشن کورٹ کے مین گیٹ پر فائرنگ کے واقعہ پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس پی ہیڈ کواٹرذوالفقار علی زرداری اور دیگر سینئر پولیس افسران پر مشتمل متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک شخص صوف بردی ولد جمعہ بردی کو سیری سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد نے کورٹ گیٹ پر مطلوبہ فورس تعینات نہ کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے -/م ش ش

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں