انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت حیدرآبادنے تخریب کاری کامنصوبہ بنانے کے مقدمے میں نامزد ایم کیوایم لندن کے کارکن نواز کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کردیا

ہفتہ 15 جون 2019 10:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت حیدرآبادنے ٹنڈویوسف تھانے کے گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کامنصوبہ بنانے کے مقدمے میں نامزد ایم کیوایم لندن کے کارکن نواز کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دستی بم اوراسلحہ برآمد کیاتھا، انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد نے ٹنڈویوسف تھانے کے گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران تخریب کاری اورمختلف مقامات پر دستی بم سے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم نواز ولد شریف عرف کالیاکو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا،ملزم کی جانب سے مقدمے کی پیروی ماہرقانون ایڈوکیٹ اشفاق خاصخیلی نے کی ،جبکہ گزشتہ سال عام انتخابات سے قبل ملزم نواز کی جدید بھارتی ساختہ اسلحہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ،واضح رہے کہ بری ہونے والے نواز کا والدمتحدہ لندن کا سرگرم کارکن شریف عرف کالیا گزشتہ کئی سال سے رینجرز اہلکار محمد صدیق بوٹا سمیت کئی افراد کی ٹارگیٹ کلنگ ،سرکاری نجی املاک پر بموں حملوں سمیت 40سے زائد سنگین مقدمات میںنامزداور قانون نافذ کرنے والے اداروں اورپولیس کو مطلوب ہے اورتھانہ سٹی کے نوجوان حسام قائمخانی کو سفاکی سے قتل کرنے کے الزام میں ماڈل کورٹ حیدرآباد نے اشتہاری قراردے کر گرفتاری کیلئے نوٹس جاری کررکھے ہیںجبکہ شریف عرف کالیا کے بھائی زبیرولد عبدالطیف کو ماڈل کورٹ کی جانب سے اسی مقدمے میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں