حیدرآباد،عید الضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی گئی ،کشمیر ، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں

منگل 13 اگست 2019 14:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) عید الضحیٰ حیدرآباد میں بھی عقیدت واحترام سے منائی گئی ، نماز عید کے اجتماعات میں کشمیر ، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں ، عیدالضحیٰ کے موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں سنتِ ابراہیمی ؑ کی ادائیگی پوری عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کی گئی نماز عید کے اجتماعات کا آغاز صبح ساڑھی6بجے سے شروع ہو گیا اور 10بجے تک جاری رہا عید گاہوں و میدانوں میں بارش کی وجہ سے نمازیوں کی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم لوگوں نے اپنے محلوں کی مساجد میں بھی نماز عید ادا کی عید کے اجتماعات میں خطیب حضرات نے کشمیر کی حالیہ صورتحال کا خاص طور پر ذکر کرتے ہو ئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں کے علاوہ مالی و جسمانی طور پر کشمیریوں کی مدد کریں آئمہ حضرات نے اپنی دعاؤں میں مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے علاوہ فلسطین ، برما اور دیگر ممالک میں زیر عتاب مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں بعض اجتماعات میں کشمیرکے صورتحال پر دعا کے دوران رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں عید کے اجتماعات اور ایام انتہائی پرامن اور پیار و محبت کے ماحول میں گزرے جبکہ مسلمانوں نے سنتِ ابراہمی ؑ کا بھرپور طریقہ سے اہتمام کیا اپنے دوست واحباب کے یہاں گوشت کے تبادلوں کے علاوہ غرباء کا بھی خاص خیال رکھا گیا-

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں