حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ عید کے ایام میں بھی جاری رہا

منگل اگست 14:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے سڑکوں و شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا دوسری جانب سے حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل رہی اور زیادہ تر علاقوں میں اسکا دورانیہ طویل ہو گیا جس کے بعد عید اور باسی کو بھی عوام نے سڑکوں پر احتجاج کیا ٹائر جلائے اور حیسکو کے خلاف نعرے لگائے حیدرآباد میں دو درجن سے زائد مقامات پر کئی دن سے ٹرانسفامر ز نہیں لگائے گئے جس سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے -

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments