حیدرآباد میں بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی

منگل اگست 14:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ روز بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میںڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی کیمپ آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں صوبائی وزراء سید ناصر علی شاہ ، مکیش چائولہ،شبیر بجارانی،رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن ، عبدالجبار خان،امدادپتافی، راشد خلجی ، ناصر قریشی،ندیم صدیقی،ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دل،ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ،ڈی سی حیدرآباد اعجاز علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اورمیئرحیدرآباد سہیل مشہدی نے بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی و دیگر انتظامات کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں جام خان شورو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آپ کے حیدرآباد میں متواتردوروں سے فائدہ ہوا ہے اورافسران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ قاسم آباد کاپانی گریویٹی سے نکلتا ہے صرف اس پانی کو راستہ یعنی نالہ چاہیے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں بارشوں کے بعد انفراسٹرکچر کی تعمیرکرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کی 16 لاکھ آ بادی ہے جسے سہولیات دینی ہیں اوردیہی علاقے کی5لاکھ آبادی ہے ان کو بھی سہولیات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر ٹھیک کرنا ہوگا۔

اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ کل اور آج انتظامیہ متحرک تھی اورکل پہلی مرتبہ بارش میں ٹریفک پولیس روڈ پر نظر آئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی روڈ او ر اس کے ساتھ نالہ اے ڈی پی میں شامل ہے اوراس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں کے ایم پی ایز کو مسائل کے حل کے لیے ملکر بیٹھنے کی ہدایت کی انہوں نے حیدرآباد شہر کے نمائندوں کو کہا کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے اسکیم تجویز کریں تاکہ اس پرایک رائے سے کام ہوسکے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سندھ صوبے کا دل ہے اوردل صاف اور صحتمند ہونا چاہیے اس لیے میں چاہتا ہوں کے منتخب نمائندے ملکرقابل عمل اسکیمیں تجویز کریں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک واٹر بورڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کیے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ واسا کو اسی طرح ٹھیک کرنا ہے اور ادارے کو بہتر خدمت فراہم کرنے والا ادارہ بنانا ہے انہو ںنے بتایا کہ پانی کے میٹر کے حساب سے ورلڈ بنک بلنگ چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایچ ڈی اے اور ایچ ایم سی کو بھی بہترین ادارہ بنانا ہے اور یہ کام صرف ملکر کرہی ممکن ہوگا۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے بعد صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو حیدرآباد آکر ایک اجلاس کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے اجلاس میں موجود منتخب نمائندوں کو کہا کہ آپ سب سیاسی سوچ سے بالاتر ہوکر بہترین اور اچھے منصوبے تجویز کریںبعد ازاں وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوںسے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلی بارشو ں میں بھی حیدرآباد آیا تھا اور تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں واسا ، حیسکواوردیگر متعلقہ ادروں نے بھی شرکت کی تھی جس میں میں نے تمام اداروں کو ہدایت کی تھی کہ آنے والے بارشوں کے سلسلے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments