الخدمت فائونڈیشن کے تحت اندرون سندھ میں قربانی کا گوشت 15ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا

جمعہ 16 اگست 2019 19:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) الخدمت فائونڈیشن کے تحت اندرون سندھ میںکی گئی قربانی فی سبیل للہ کا گوشت 15ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا الخدمت کے رضاکاروں نے عید کے تینوں دن حیدرآباد ، تھرپارکر ، ٹھٹہ ، میرپور خاص، بدین ، نوابشاہ ، سکھر ، سانگھڑ ، خیرپور ، گھوٹکی سمیت سندھ بھر کی پسماندہ آبادیوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا الخدمت کی اپیل پر صاحب ثروت افراد نے سندھ کے پسماند ہ خاندانوں کو عید قرباں کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے بڑی تعداد میں قربانی فی سبیل اللہ میں حصہ لیااس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عبدالرحمن نے کہا کہ قربانی کا مقصد محض گوشت کھانا نہیں اس تقوے کا اظہار ہے کہ ہماری جان و مال اللہ کی راہ میں حاضر ہے،مخیر حضرات کی جانب سے کی گئی قربانی سے ہزاروں افراد کو گوشت کھانا نصیب ہوتاہے،قربانی کی کھالوں سے حاصل آمدنی کوالخدمت کے شعبہ سماجی خدمت کے تحت معذور افراد کو وہیل چیئر،قیدیوں کی رہائی و تحائف،مستحقین کو راشن کی فراہمی،سردیوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم،غریب بچیوں کی شادی کی مدد پر خرچ کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں