آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے، بھارت کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط ختم کرے، سلیم رزاق

جمعہ 16 اگست 2019 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) متحد ہ قومی موومنٹ )پاکستان( بانیاں پاکستان کی نسل اور مظلوم قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آفس پر حیدر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی حق نواز ،سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کا نذرنہ دیا اور انکی تقلید کرتے ہوئے اپنے پاک وطن کیلئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان تحٖفظ پاکستان کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اوربھارت کے تمام ناپاک اعزائم ہم اپنے اتحاد سے خاک میں ملادیںگے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اسکا مقدر ہے اور ہندوستان کشمیرپر اپنا ناجائز تسلط ختم کرے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان ملک دشمن قوتوں کے سامنے چٹان ہیں اور پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں