صدر حیدرآباد چیمبرمحمد سلیم شیخ و دیگر کا آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع کاخیر مقدم

بدھ 21 اگست 2019 20:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ ، سینئرنائب صدر فہد حسین شیخ ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری اورسرپرست اعلیٰ گوہرالله نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3سال کے لئے آرمی چیف مقرر کرنے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی سلامتی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے کیونکہ سرحد پر بڑھتی کشید گی خصوصاً خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کے لئے یہ اقدام انتہائی ضروری تھا ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ، افواج پاکستان ، عوام اور تاجر و صنعتکار برادری ایک صفحہ پر ہیں ، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمیں اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، تاجر و صنعتکا ر برادری ملکی استحکام اور ترقی کے لئے حکومت اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ تاجر رہنماؤں نے حالیہ اقتصادی صورتحال میں بہتری کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں انشاء الله پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں