جماعت اسلامی کے قیام کو 78سال مکمل ہو گئے،جماعت اسلامی آج پیر کو اپنا79واں یوم تاسیس منائے گی

اتوار 25 اگست 2019 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) جماعت اسلامی کے قیام کو 78سال مکمل ہو گئے، جماعت اسلامی آج پیر کو اپنا79واں یوم تاسیس منارہی ہے، حیدرآبادمیں یوم تاسیس کا اجتماع عام مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی رو ڈپر9 بجے شب منعقدہوگا، نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد رفیق اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیداوردیگرتاسیسی اجتمام سے خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی اسلامی تحریکوں میں اپناایک منفردمقام رکھتی ہے ملی ودینی خدمات کے لحاظ سے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے، اس کاقیام26اگست 1941ء کولاہور میں عمل میں آیاتھا، عظیم مفکر مولاناسیدابولاعلیٰ مودودی ؒ بانی اور پہلے امیرمنتخب ہوئے، میاں طفیل محمدؒ ،قاضی حسین احمدؒ اورسیدمنورحسن صاحب باالترتیب دوسرے تیسرے اورچوتھے امیر رہے ہیں سینیٹر سراج الحق صاحب موجودہ امیرہیں، بھارت ،بنگلہ دیش اورسری لنکامیں اسی نام سے کام کررہی ہے، نظریاتی طورپر ایک مگر تنظیمی لحاظ سے خودمختار ہیں، بانی جماعت اسلامی مولاناسیدابوالاعلیٰ مودودی ؒ نے قیام پاکستان سے قبل مسئلہ قومیت تصنیف کرکے نظریاتی جوازکومستحکم کیا، نئے ملک میںمہاجرین کے لیے امداداعانت کاسلسلہ شروع کیا، جماعت اسلامی نے علماء کرام کے ذریعے نفاذاسلام کے لیی22نکات پیش کئے اور1949ء میں قرارداد مقاصد (Objectives Resulation) کودستورسازاسمبلی سے منظورکرائی، فتنہ قادیانیت کامدلل ردّ کیاجس پر مولاناکوسزائے موت سنائی گئی، ایوب خان کی آمریت کے خلاف تحریک چلائی، 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کی پشتی بانی کی، 1971ء میں مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت وجارحیت کے خلاف ہرادل دستے کاکرداراداکیا،ملک کومتحدرکھنے کی پاداش میں 10 ہزار سے زیادہ شہداء کے نذرانے پیش کیے اور آج بھی وہاں پاکستان کی محبت کے جرم میں قربانیاں دے رہی ہے ، ذوالفقار بھٹوکے من گھڑت اسلامی سوشلزم نظریے کوغلط ثابت کیا، قادیانیت ،احمدی ولاہوری گروپ کواسمبلی سے غیر مسلم اقلیت قراردلوایا، افغان جہادکی پشت پناہی کی اور روس کوافغان مجاہدین کے ذریعے افغانستان سے نکلنے پر مجبورکیا، مسئلہ کشمیر کے لیے پوری قو م اورعالم اسلام کواپناہمنوابنایا، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی ہر فورم پر تائیدواعانت کی، 5فروری کوکشمیرڈے منظورکرایا، جدوجہد آزادئ کشمیر اور جہاد کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کا نظریہ مقبولیت اختیار کر گیا ہے کہ کشمیر کی آزادئ صرف جہاد ہی سے ممکن ہے، 72سال بعد اس نظریے کو عوامی پذیرائی ملی ہے، کرپشن ،سوداورفحاشی کے خاتمے کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے جدوجہدکی، دھرنادیا، آئینی وقانونی راستے اختیارکیے، پانامہ لیکس پر امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے سب سے پہلے عدالت سے رجوع کیااورتاریخی کامیابی حاصل کی، عدلیہ آزادی تحریک میں جماعت اسلامی کے قائدین اورکارکن پیش پیش رہے، پرویزمشرف کووردی اتارنے پر مجبورکیا، علامہ طاہرالقادری اورعمران خان کے دھرنے ،قبریں تیارکرنے اور کشیدگی کے خلاف سراج الحق نے مثالی کرداراداکیا، پچھلے دور میں پی ٹی آئی کواسمبلی سے استعفیٰ دینے اوراسپیکر کی جانب سے منظور کرنے سے روکااوربالآخر پی ٹی آئی قیادت نے اسمبلیوں کارخ کیا، ڈاکٹرعافیہ کی رہائی ،ریمنڈڈیوس کی سزا،وزارتوں میں جماعت اسلامی کے وزراء کی مثالی کارکردگی،کراچی کی میئرشپ اورنظامت ،پورے ملک میں الخدمت فائونڈیشن کے رفاہی کام ،دکھی انسانیت کی خدمت ،جمہوری کلچر،شائستہ رویہ ،برداشت اوربھائی چارے کوفروغ دیا، آج ملک میں جماعت اسلامی واحددینی سیاسی جماعت ہے جومسلک پرستی،موروثیت اور ڈکٹیٹرشپ اور دھڑوں میں بٹنے سے محفوظ ہے، انتخابی نتائج خواہ کیسے ہوں ،جماعت اسلامی نہ صرف قائم ہے بلکہ نظریاتی لحاظ سے مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

کارکن مایوس ہے نہ کبھی نظام مصطفی ؐ کے لیے جدوجہدکوترک کیاہے، امانت ودیانت اورصادق وامین قیادت سے کارکن تک اس کی شناخت ہے، آج الحمدللہ جماعت اسلامی کاقائم ہوئے 78سال مکمل ہوگئے ہیں، اس کی تاریخ شاندارجدوجہداورعظیم کامیابیوں سے بھری ہوئی ہے، درحقیقت جماعت اسلامی ملک اورامت کاعظیم سرمایہ ہے، جس روزملک کااقتدار جماعت اسلامی جیسی قیادت کے پاس آئے گا، نظام مصطفیؐ ملک کامقدرہوگا، ان شاء اللہ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں