شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت برونائی دارالسلام روانہ ہوگئے

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر کی خصوصی دعوت پر برونائی دارالسلام روانہ ہوگئے جہاں وہ 15اکتوبر کو سیری بیگوان رلیجس ٹیچرزیونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، اس موقع پر دونوں جامعات کے ہم منصب کے درمیان فیکلٹی اور اسٹوڈنٹ ایکسچینج سمیت اہم تدریسی و تحقیقی تعاون پر محیط یادداشت نامے پر بھی دستخط کئے جائیں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت اپنے اس دورے کے موقع پر برونائی دارالسلام کے ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البولکیہ معذالدین وداللہ ابن المرحومسلطان حاجی عمر علی سیف الدین سعدالخیری والدعین جو سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے چانسلر بھی ہیں ان سے بھی ملاقات کریں گے، وی سی نے جامعہ سندھ اور سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی کے مابین تدریسی و تحقیقی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں برونائی دارالسلام میں پاکستان کے مقرر ہائی کمشنر عبدالعزیز طارق ، ڈپٹی ہائی کمشنر احمد علی اور پاکستان میں مقرر برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں