مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے درمیانے درجے کے کشمیری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سنجے کاک

پیر 14 اکتوبر 2019 18:10

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بھارت کے معروف ادیب اور فلم ساز سنجے کاک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے کشمیریوںکی جدوجہد آزادی متاثر نہیں ہو گی تاہم اس سے درمیانے درجے کے کشمیری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنجے کاک نے حیدر آباد میں انسانی حقوق کے کارکن کے بالا گوپال کی یاد میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری لاک ڈائون بذات خود احتجاج کی ایک قسم ہے ۔

فون اور انٹرنیٹ پر مسلسل قدغن کے باعث لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پارہے ہیں اور پابندیوںکی وجہ سے سب سے بری طرح صحت کا شعبہ متاثرہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی طرف سے خاموش احتجاج کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتار کئے گئے اپنے بچوں کی فکر ہے۔ سنجے کاک نے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈرون طیاروں کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اسرائیل تعلقات کے اثرات بھی مقبوضہ کشمیرمیں واضح ہیں۔

انہوںنے مقبوضہ علاقے میں فورسز اہلکار اکثر کسی بھی سڑک کو ون وے قراردیکر لوگوںکو اپنے گھروں کی طرف جانے کیلئے ویران راستوں کا انتخاب کرنے پر مجبور کر دیتے ہیںجس کا مقصد لوگوںکو اپنے علاقوں اور راستوں کے بارے میں جاننے سے روکنا ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں