ْ امیر جماعت اسلامی حیدرآباد کی اہل حیدرآباد کو کامیاب کشمیر ریلی کے انعقاد پر مبارکباد

پیر 14 اکتوبر 2019 18:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدنے اہل حیدرآباد کو کامیاب کشمیر ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلی میں شریک خواتین کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیر مارچ میں پی ایس پی کے ڈویژنل صدرندیم قاضی،شعیب جعفری،جمعیت علماء اسلام س کے ضلعی امیر عبدالواحدسواتی،جنرل سیکریٹری حافظ ارمان چوہان،ملی مسلم لیگ کے خالدسیف اللہ، چمبرآف اسمال ٹریڈرزاینڈاسمال انڈسٹریز کے صدردولت رام لوہانہ اورعہدیداران،انجمن تاجران سندھ حیدرآبادزون کے صدر راناغلام رسول،انجمن ریشم بازار کے صدرطارق،وقارآرائیں،تاجررہنماسلیم حسین وہرا، اسلم خان، محمود، تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدراسلم قریشی،پھلیلی کلب کے صدرجاویداخلاق اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی کشمیر مارچ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اہل حیدرآباد نے ایک بار پھرثابت کر دیا کہ وہ امت کے جسد واحد ہونے کے تصور پر پختہ یقین رکھتے ہیںاورکشمیریوں کے ساتھ ہیںآزادی کی جدو جہد میں پوری قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے کشمیر مارچ اہل حیدرآباد سمیت پورے قوم کے احساسات و جذبات کا ترجمان اور اتحاد امت کا مظہر ثابت ہوا اہل حیدرآباد اپنے گھروں سے نکلے، جن میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ، اساتذہ، علماء کرام، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، صحافی، تاجر، مزدورو محنت کشوں سمیت مختلف مکاتب فکر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے۔

سب نے مل کر مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کی، جس سے عالمی سطح پر اور کشمیریوں کو بھی مثبت پیغام گیا کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں کشمیری صرف اپنی آزادی کی نہیں بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں اور ان کی جدو جہد کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں