وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مزار پر چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھٹ شاہ پہنچے انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزراء مخدوم محبوب الزماں ، سید سردار شاہ ، عبدالباری پتافی ، ایم پی اے قاسم سراج سومروایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مھیسر ، کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ ڈی سی مٹیاری غلام حیدر چانڈیو اور ایس ایس پی آصف بگھیوبھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے غریبوں میں کپڑے اور امداد بھی تقسیم کی اور شاہ کا کلام بھی سنا۔

وہ میلہ میں تقسیم انعامات اور دیگر تقریبات میں بھی شریک ہوئے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں