میرے والدین میر ے شوہر کے خلاف جھو ٹا مقدمہ درج کر انا چاہتے ہیں، میں نے اپنی مرضی اور پسند سے راشد علی سے شادی کی، مسماة اقراء

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) لیاقت کالونی کی رہا ئشی مسماة اقراء نے کہا ہے کہ میرے والدین میر ے شوہر کے خلاف جھو ٹا مقدمہ درج کر انا چاہتے ہیں، اس نے اپنی مرضی اور پسند سے راشد علی سے شادی کی ہے، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسماة اقراء نے بتا یا کہ میر ے والدین میر ا رشتہ ایک بڑ ی عمر کے شخص سے کر انا چا ہتے تھے اور میر ے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنا یا جا تا تھا، میں ٹنڈو فضل کے رہائشی راشد علی ولد سومار کو پسند کر تی ہوں اور میں نے اس سے عدالت میں شادی کر لی ہے ،انہوںنے بتا یا کہ مجھے کسی نے اغو اء نہیں کیا ہے اور میں نے اپنے خو شی سے شادی کی ہے، میر ے والدین میر ے اغو اء کا جھو ٹا مقدمہ میر ے شوہر اور اُسکے رشتہ داروں کے خلاف درج کر انے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں