عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاکہ ریاست کے مفاد کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے تمام صوبائی و ضلعی محکموں کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاکہ ریاست کے مفاد کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وہ شہباز ہال میں لیٹیگیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہی تھیں، ڈی سی عائشہ ابڑو نے متعلقہ محکموں کے افسران و اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں لیٹیگیشن برانچ قائم کریں جوکہ کیسز کے حوالے سے ریکارڈ مینٹین کریں، متعلقہ افسران کسی بھی کیس کی پیروی کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے منظوری لینے کو یقینی بنائیں تاکہ ریاستی مفاد کادفاع جوکہ سب سے بالا تر ہے کو یقینی بنایا جا سکے ، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کیسز میں پیش کیے جانے والے کمنٹس ڈی سی آفس میں جمع کرائیں، انہوں نے متعلقہ افسران پر واضح کیا کہ ریاستی مفاد کا ہر صورت دفاع کیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گاجبکہ اب ہر ماہ لیٹیگیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اس موقع پر اے ڈی سی ٹو علی محمد ببر اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں