سید شاہ محمد شاہ کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے صبح دس بجے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگا

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن مسلم لیگ ن حیدرآباد ڈویثرن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے آزادی مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) سند ھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے صبح دس بجے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوتے ہوئے ایک بجے دن حیدرآباد پہنچے گا جبکہ ٹنڈو الہیار، میرپورخا ص کے قافلے صبح 12:00 بجے حیدرآباد پہنچیں گے آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لئے تین بجے سکرنڈ سے قافلہ گذرے گا جہاں نواب شاہ ڈویثرن کے قافلے شریک ہوکر رات کو سکھر پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ، شکارپور سمیت دیگر اضلاع کے قافلے مرکزی آزادی مارچ کے قافلے میں شامل ہوجائیں گے 28 اکتوبر کی صبح آزادی مارچ روہڑی ، پنو عاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اوباڑہ پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے صوبائی عہدیدار ، مسلم لگ (ن) کے ڈویثرنل ، ضلعی عہدیداروں سمیت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ، لیبر ونگ ،خواتین ونگ، لائر ونگ ، سوشل میڈیا کے اراکین اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی بھاری تعداد میں آزادی مارچ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آزادی مارچ داخل ہونے کے بعد ملتان سے یوسف رضا گیلانی اور لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگر قائدین شریک ہونگے جمال عارف سہروردی نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ایک نئے عزم اور ولولہ کے ساتھ ظلم و جبر ، کشمیر فروش ، کمر توڑ مہنگائی ،بے روزگاری ، لاقانونیت ، فحاشی ، دھاندلی زدہ حکومت سے نجات کیلئے آزادی مارچ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا آزادی مارچ میں سید شاہ محمد شاہ ، علی اکبر گجر، ایم این اے کھیل داس کوہستانی ، نہال ہاشمی ، خالد شیخ، میر امان اللہ تالپور، قمر الزماں راجپر، انور سومرو ، شاہ زمان شاہ آزادی مارچ میں شامل ہونگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں