حیدرآبا دکے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ، ڈینگی اور مچھروں سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر اسپرے کرایا جائے، عمران قریشی

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآبا دکے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ، ڈینگی اور مچھروں سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر اسپرے کرایا جائے ۔ کتامار مہم کو تیز کیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ واسا کی جانب سے پینے کا جو پانی سپلائی کیا جارہا ہے وہ انتہائی مضرصحت ہے۔

سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنیں آپس میں مل جانے کی وجہ سے گھروں میں شہری بدبودار اور مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قاسم آباد سمیت حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے عوام پیٹ، جلد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی نہ تومچھر مار اسپرے کرارہی ہے اور نہ ہی کتا مار مہم چلائی جارہی ہے جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں پہلے ہی کتے کے کاٹے کے انجکشن ناپید ہیں ۔ ایسی صورت میں میونسپل کمیٹی کے کتے مارنے کی ٹیم جس کا بنیادی کام آوارہ کتوں کا مارنا ہے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد جوکہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں پر انتظامیہ مشینری میئر ، میونسپل چیئرمین ، یوسی چیئرمین اور کونسلر بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں