کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ سے ان کے دفتر میں رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ سے ان کے دفتر میں رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد سید سجاد حیدر شاہ اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ معتصم عباسی بھی موجود تھے، ملاقات میں شہر کی مجموعی صورتحال، صفائی ستھرائی ، تجاوزات، روڑز کی بحالی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات ہوا، کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ شہر میں بہتری کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر وہ اقدام ٹھا رہی ہے جو شہر میں بہتری کا باعث بنے اور انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد میں بہت کام کروائے گئے ہیں اور کروائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوامی آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے کہ وہ اس شہر کو اپنا شہرجانتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی کا خود سے بھی خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک شخص اپنے ذاتی مفاد کے لیے تجاوزات بناتا ہے جو تمام شہریوں کے لیے مسائل کا باعث بنتی ہے -اس ضمن میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ کسی ایک کا عمل ہزاروں لوگوں کی پریشانی کا باعث بنتاہے۔

انہوں نے وفد سے درخواست کرتے ہو کہا کے حیدرآباد کی خوبصورتی اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری میں ہمارا ساتھ دیں، اگر شہر صاف ستھرا ہوگا تو اس کا کریڈٹ ہم سب کو جائے گا، ایم این اے انجینئر صابر حسین قائم خانی نے شہر کے مسائل بتائے اور خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لیے ایک لسٹ کمشنر حیدرآباد کو دی جس پر انہوں نے سڑکوں کی مرمت کا عمل جلد شروع کر نے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ ہمیں اپنی سفارشات دیں ہم کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز ، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ افسران کو بلایا جائے گا تاکہ مکمل پلاننگ کے ساتھ شہر کے مسائل کا حل نکلا جاسکے، کمشنر نے کہا کہ جلد سبزی منڈی کو نئی سبزی منڈی ہالا ناکہ پر منتقل کرنے جارہے ہیں جبکہ نئی سبزی منڈی کے ترقیاتی کام تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور ضمن میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرکے منڈی کی منتقلی کو جلد از جلد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ اس منتقلی کے عمل سے یقینا حیدرآباد کی عوام اور تاجروں کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں