پھلیلی کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، ضعیف العمر خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں رکھے جانے کا انکشاف

خاتون سے بھیک بھی منگوائی جاتی تھی، نشاندہی پر پولیس حرکت میں آگئی ،خاتون کو زنجیروں سے آزاد کرواکر تھانے منتقل کردیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پھلیلی کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، ضعیف العمر خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں رکھے جانے کا انکشاف، خاتون سے بھیک بھی منگوائی جاتی تھی، نشاندہی پر پولیس حرکت میں آگئی ،خاتون کو زنجیروں سے آزاد کرواکر تھانے منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پھلیلی تھانہ کی حدود گل شاہ محلے میں خورشید بیگم نامی ضعیف العمر خاتون کو زنجیروں میں جکڑکر رکھے جانے کا انکشاف ہوا علاقے کے نوجوانوں نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر خاتون کو زنجیروں میں جکڑا ہوا پایا تو گھر میں داخل ہوگئے اور ضعیف العمر خاتون کو زنجیروں سے آزاد کروانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی اور خاتون کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بھی بنائی، اس حوالے سے متعلقہ پولیس کو آگاہ کیا گیا جس پر ایس ایچ او پھلیلی رئیس پرویز نے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو آزاد کرواکر تھانے منتقل کروایا جسے دارالاامان منتقل کیا جائے گا، ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کو ریاض ماچھی نامی شخص اور اسکی بیوی نے گھر میں رکھا ہوا تھا جو انہیں ممکنہ طور پر لاوارث حالت میں ملی تھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، ضعیف العمر خاتون سے بھیک منگوائی جاتی تھی اور بھیک منگوانے کے بعد خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کردیا جاتا تھا تاکہ وہ فرار نا ہوجائے پولیس کارروائی سے قبل اہل خانہ فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں