مہران یونیورسٹی میں سینیٹ کی4خالی نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) مہران یونیورسٹی میں سینیٹ کی4خالی نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو میں سینیٹ کی4خالی نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے ، یونیورسٹی کی سینیٹ کی چار خالی نشستوں پر9امیدواروں نے حصہ لیا نتائج کے مطابق بیسک سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار حافظ عبدالعزیز میمن نی205 ووٹ حاصل کئے شعبہ الیکٹریکل کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فہیم اللہ شیخ 159کیمیکل ڈیپارٹمنٹ ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب شیخ 149اور شعبہ کیمیکل کے لیکچرار ذوالفقار علی سولنگی 132ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی وائس چانسلر مہران یونی ورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی پرووائس چانسلر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ،رجسٹر ار عبدالوحیدعمرانی اور فیکیلٹز ڈینز نے نومنتخب اراکین سینیٹ کو مبارک باد دی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں