چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن کی ریجن کے اعلی افسران سے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی میٹنگ

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن نے حیسکو ریجن کے آپریشن سرکل حیدرآباداور آپریشن سرکل میرپورخاص کے تمام افسران جس میں سپرنٹینڈنگ انجینئرحیدرآباد سرکل عبدالستارسوہو،ایگزیکٹو انجیئرز،DCMs ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فیض محمد ڈومکی، ریوینیو افسراور SDOs سے حیسکو کانفرنس ہال میں کارکردگی کے بارے میں تفصیلی میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

حیسکو چیف نے میٹنگ میں سختی سے ہدایات دیں کہ اس وقت حیسکو کے 82ارب 38 کروڑ 22 لاکھ کے واجبات ہیں ، جس میں سے حیدرآبادسرکل کے نادہندگان پر 32 ارب 7 کروڑ 49 لاکھ ہیں ،جس میں سے وفاقی اداروں پرایک ارب 65کروڑ 80 لاکھ، صوبائی اداروں پر ایک ارب 94کروڑ 37لاکھ جبکہ نجی صارفین پر حیسکو کے 28 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ کے واجبات ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں