نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمان کاحیدرآباد شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر تشویش کااظہار

پیر 18 نومبر 2019 23:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمان نے حیدرآباد شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ گئے ہیں گلی محلوں بازاروں میں آوارہ کتے آزدانہ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھے خوفزدہ اور پریشان ہیںکتوں کے کاٹنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں، رات کو گاڑی کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور بھونکنے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کاٹنے کے ڈر کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سے گر کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے وانتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں