کوٹری کے قریب سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، ٹرک سے بھاری مقدار میں مین پوری و گٹکاکا خام مال برآمد

جمعرات 21 نومبر 2019 19:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) کوٹری کے قریب سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں مین پوری و گٹکاکا خام مال برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس جام شورو نے کاروائی کرتے ہو ئے کوٹری کے قریب بولہاری پھاٹک سے گزرنے والے ایک ٹرک سے روکا جو کوئٹہ سے مبینہ طور پر اسمگل شدہ مین پوری و گٹکے کا خام مال لیکر ٹھٹھہ جارہا تھا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور عبدالصادق پٹھان کو گرفتار کرکے ٹرک نمبرTMA 659تحویل میں لے لیا ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں