ش*حیدرآباد: ملازمت ختم ہونے کے لئے شارٹ لسٹ کئے جانے پرخاتون نے خودکشی کرلی

جمعرات 21 نومبر 2019 20:30

Lحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کرلی جب اس کا نام ایک سافٹ وئر کمپنی کی ملازمت سے فارغ کرنے کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رائیدورگم پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر رویندر کے مطابق متاثرہ خاتون ہرینی (24) رائیڈرگام کے علاقے میں ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی اور وہ گذشتہ دو برس سے ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم تھی۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جب متاثرہ خاتون کو اس کی کمپنی میںاس کی ملازمت ختم ہونے کے لئے شارٹ لسٹ کرنے کے بارے میں خبر ملی تو وہ شدید پریشان ہوئی اور اپنے بھائی سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد بدھ کے روز متاثرہ خاتون نے انتہائی اقدام اٹھایا۔رویندر نے بتایااطلاع موصول ہونے کے بعد ، ہم موقع پر پہنچے اور ایک نوٹ ملا جس پر اس نے خاتون نے کہا تھا کہ اس کے اعضا کو عطیہ کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں