نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے، انہیں خود پاکستان آ کر عدالتوں اور احتساب کا سامنا کرنا چاہیے،

وفاقی حکومت کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سندھ حکومت میں مداخلت نہیں، خرابیوں کی نشاندہی کررہا ہوں اور حالات سے وفاق کو آگا ہ کرنا میر ا فرض ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جام شورو میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب

منگل 10 دسمبر 2019 18:15

نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے، انہیں خود پاکستان آ کر عدالتوں اور احتساب کا سامنا کرنا چاہیے،
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے، ان کو واپس آکر احتساب کا سامنا کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کراچی میں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، میں سندھ حکومت میں مداخلت نہیں بلکہ خرابی کی نشاندہی کررہا ہوں اور حالات سے وفاق کو آگا ہ کرنا میر ا فرض ہے،کراچی میں مردم شماری کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے جمال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کہاکہ مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اپنے والد کو یہاں بلانا چاہیے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے انہیں خود پاکستان آکر عدالتوں اور احتساب کا سامنا کرنا چاہیے، احتساب سے بچنے کے لئے لندن میں چھپنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ خرابیوں کی نشاندہی کررہا ہوں اور وفاق کو یہاں کی صورتحال سے آگاہ کرنا اور مشورے دینا بھی میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ باالخصوص کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، ماضی میں کراچی مسلسل نظر انداز ہوتا رہا۔ وفاق نے 162ارب روپے سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اورحال ہی میں 8ارب روپے وفاق نے جاری بھی کردیے ہیں۔ انہوں نے کراچی و حیدرآباد میں مردم شماری کے حوالہ سے ایم کیو ایم کی شکایت پر کہا کہ اسکا جائزہ لیا جارہا ہے اور ایسے نمونے حاصل کئے جائیں گے جس سے معلوم ہو کہ مردم شماری میں ذیادتی کی گئی اور اگر ممکن ہوا تو یہاں دوبارہ سے مردم شماری بھی کرائی جاسکتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں