کسٹم نے حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی ممنوعہ اشیاء نذرآتش کردی

جمعرات 23 جنوری 2020 23:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) کسٹم نے حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی ممنوعہ اشیاء نذرآتش کردی ، عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن نے کروڑوں روپے مالیت کی مضرِ صحت چھالیہ،ادویات ،شراب اور اسمگل شدہ گٹکا وغیرہ نذر آتش کردیا مذکورہ اشیاء ایک سال قبل پکڑی گئی تھیں۔ اس موقع پر ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ حیدرآباد خالد حسین جمالی ، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر صادق اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ نذرآتش کی جانے والی اشیاء کی مالیت225ملین روپے ہے ایک سال کے دوران پکڑی گئی چھالیہ ، مضرِ صحت ادویات،شراب اور اسمگل شدہ گٹکا بڑی مقدار میں نذ ر آتش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ہم نے ایک سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اور ان پر مقدمات درج کئے جو زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی کے خلاف جانبداری نہیں برتی جاتی نہ انتقامی کاروائی کرنے کا کوئی تصور ہے ہم تاہم امور قانون کے دائرے میں انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کسٹم میں اپنا ایک نظام ہے جو افسران اسمگلرز کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں یا ان سے تعاون کرتے ہیں انہیں ثبوت ملتے سزا دی جاتی ہے اور نوکری سے برطرف بھی کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اسٹاف کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود کسٹم کی جانب سے اے این ایف اور پولیس سے زیادہ بڑھ کر کاروائیاں کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ مضرِ صحت چھالیہ اور گٹکا استعمال کرنے سے عوام کو گرنا چاہیئے یہ کینسر کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں