الیکشن کمیشن ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے کی تاریخ بڑھائے،حافظ طاہر مجید

جمعرات 23 جنوری 2020 23:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے کی تاریخ بڑھائے،بھرپور پبلسٹی کے ذریعے نئے اور پرانے ووٹروں کا اندراج یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شخصیات اور اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی فہرستیں ڈسپلے کررکھی ہیں ڈسپلے کی تاریخ بڑھائی جائے عوام کو اس سرگرمی کا پتا ہے نہ ہی انھیں ڈسپلے سینٹر کا مقام معلوم ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان ڈسپلے سینٹر سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایااور جن لوگوں نے بطورِ ووٹر شکایات اور اندراج کے لیے رجوع کیا تھا ووٹر فہرستوں میں وہ اعتراضات دور کیے گئے ہیں ناہی اندراج کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا کہ وہ ڈسپلے سے پہلے ہی تمام اعتراضات دور کرتامگر اس نے ایسا نہیں کیا اس لیے بہت سے ووٹر جنھوں نے پہلے فارم جمع کرائے تھے وہ مطمئن ہوکر بیٹھ گئے کہ ان کا نام ہوگا یا پھر جن لوگوں نے شکایات کے باوجود اپنے نام فہرستوں میں نہیں پائے وہ مایوس ہوکر بیٹھ گئے ہیںاس لیے ووٹر لسٹ ڈسپلے کی اتنی بڑی سرگرمی کے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے بہتر ہوتا کہ الیکشن کمیشن ووٹر کے اندراج کا نادرا کے تعاون سے یقینی بناتا، فرداً فرداً ووٹر کا رابطہ الیکشن کمیشن کے عملے کے بس کی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن اور نادرا دونوں محکموں کی کوآرڈینیشن سے یہ کام جلد اور بہتر طریقے سے انجام پاتاووٹرز کے لیے شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے ہر شخص شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا سے رجوع کرتا ہے جونہی کوئی شخص شناختی کارڈ بنوائے اس کا ووٹرز لسٹ میں اندراج ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹرز لسٹ ڈسپلے کی تاریخ بڑھائے،ڈسپلے سینٹرز اور سرگرمیوں کی بھرپور تشہیر کے ذریعے عوام کو راغب کرے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں