پیپلزپارٹی کارکن پارٹی کااثاثہ ،کارکنوں کی ذمہ داری ہے وہ پارٹی کے منشور اور پروگرام کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کریں ، عبدالجبار خان

اتوار 16 فروری 2020 19:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی کااثاثہ ہیں اور کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کے منشور اور پروگرام کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کریں اور پارٹی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ وہ تلاب نمبر3، مکھی باغ ، گجراتی پاڑہ اور سائٹ ایریا میں دورے کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوری سیکولر پارٹی ہے جس نے ہر دور میں آمروں اور غاصبوں کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس کیلئے پارٹی کارکنان نے ہرطرح کی قربانیاں دی ہیں۔ کارکنوں نے کوڑے کھائے، جھوٹے مقدمات بھگتے لیکن آمریت کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے اور اب بھی کسی بھی آمرانہ قوت کے آگے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈہ اور انتقامی کارروائی کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی انہیں طاقت سے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کی قوت اور صلاحیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک تمام تر ہربوں کے باوجود پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی مقبول ترین جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں