ؑ 8مارچ کو آرائیں کوٹ میں آرائیں کنونشن تاریخ ساز ہوگا ،مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان

اتوار 23 فروری 2020 21:20

p حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) 8مارچ کو آرائیں کوٹ میں منعقد ہونے والا آرائیں کنونشن تاریخ ساز ہوگا ،کنونشن ثابت کریگا برادری تنظیم آرائیاں کے پلیٹ فارم پر عبدالمجیدآرائیں کی قیادت میں متحد ہے،سندھ ہماری ماں دھرتی ہے آرائیں برادری کا اسے سرسبز و شاداب بنانے میں اہم کردار ہے ،فلاحی خدمات کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کا منصوبہ ہے ،برادری کے مخیر افراد تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان مرکزی صدرچوہدری محمد جمیل آرائیں نے آرائیں کوٹ حیدرآباد میں 8مارچ کو سالانہ آرائیں کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سیکریٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں سے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ آرائیں کنونشن 8مارچ بروز اتوار گیارہ بجے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں کی رہائش گاہ آرائیں کوٹ حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں اورینٹ گروپ کے ایم،ڈی میاں طلعت محمودآرائیں،انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والے، سینئر دفاعی تجزیہ نگار جنرل(ر)غلام مصطفی آرائیں،آرائیں سوسائیٹی اسلام آباد کے صدرمیاں اعجاز احمد آرائیں،انجمن قوم آرائیاں کے سرپرست اعلی میاں مسلم پرویز آرائیں،جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو آرائیں، ڈی جی سیکورٹی سوئی سدرن گیس بریگیڈئیر(ر)ابوذر آرائیں،آرائیںویلفیئر کے صدر محمد صابر آرائیں،لکی اسٹار گروپ کے چئیرمین میاں محمد فاروق آرائیں،نبی قاسم فارماسیو ٹیکل کے چوہدری فقیر محمد آرائیں بلوچستان کے صدر انجینئر نصراللہ نظام بھٹو آرائیںسمیت وفدپاکستان بھر سے برادری کی اہم نامور شخصیات شرکت کریں گی آرائیں کنونشن تاریخ ساز ہوگا کنونشن ثابت کریگا برادری تنظیم آرائیاں کے پلیٹ فارم پر عبدالمجیدآرائیں کی قیادت میں متحد ہے سندھ ہماری ماں دھرتی ہے آرائیں برادری کا اسے سرسبز و شاداب بنانے میں اہم کردار ہے ،فلاحی خدمات کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کا منصوبہ ہے ،برادری کے مخیر افراد تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں