تعلیمی ادارے چھ مارچ سے دو روزہ پھولوں کی نمائش میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، ڈویژنل کمشنر حیدر آباد

بدھ 26 فروری 2020 21:30

~حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے تعلیمی اداروں سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6 مارچ 2020 سے رانی باغ میں دو روزہ پھولوں کی نمائش میں اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حیدرآباد کے شہریوں کو تفریحی اور خوشبودار ماحول فراہم کریں۔ یہ ہدایت انہوں نے آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم شہباز بلڈنگ میں میئر حیدرآباد سید طیب حسین شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے میئر حیدرآباد سید طیب حسین کو کہا کہ وہ بھی ایک فلاور شو کا انعقاد کرائیں جس پر میئر حیدرآباد نے 13 اور14 مارچ کو آٹو بھان پارک لطیف آباد میں فلاور شو منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآبادنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کو بہار کے موسم میں تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپورر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش کے موقع پر بہتریں اسٹال لگانے اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو ایوارڈزبھی دیئے جائیں گے۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی بھی اجلاس میں موجود تھے۔قبل ازیں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے اپنے دفتر میں آبادگاروں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارمر مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش کے اسٹاک میں اضافہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فارمر مارکیٹ اپنے مقررہ وقت تک چل سکے جبکہ اشیاء خورد و نوش کے معیار کو بھی برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے آبادگاروں کو یقین دلایا کہ فارمر مارکیٹ میں پولیس چوکی اور موبائل بینکز بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے آبادگاروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی توقعات کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے آبادگاروں اور ہول سیلرز کو فارمر مارکیٹ ایسوسی ایشن تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ فارمر مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے جبکہ اشیاء خورد و نوش کے اسٹاک میں اضافہ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد لیاقت علی کلہوڑو سمیت مختلف آبادگاروں اور ہول سیلرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں